خزینتہ الکتاب
مصنف : جازم ایس آئزک
صفحات : 240
اشاعت : بار اول، 2012 (لاہور: جمیس ایس جالب)
جلد: دیدہ زیب ہارڈ بائنڈنگ
خزینتہ الکتاب تبصرہ نگاروں کی نظر میں:
خزینتہ الکتاب جازم کی علمی تحقیق اور ان کے مسیحی مطالعہ کا ایک منہ بولتا ثبوت اور نایاب خزانہ ہے . مصنف کی علمی بصیرت اور ان کی مسیحی تاریخ کے متعلق جانکاری محدود نہیں . انہوں نے علم کے گہرے اور کھلے سمندر میں غوطہ خوری کر کے ایسے لاجواب اور بےمثال تاریخ کے سچے موتی تلاش کیے اور بصورت "خزینتہ الکتاب" قلمی لکیروں کی لڑیوں میں پروتے ہوے کاغذ کی زینت بنا کر آپ کے ہاتھوں میں دیے ہیں .
اگر آپ "خزینتہ الکتاب" کو صدق دل سے بائیبل کے ساتھ رکھ کر پڑھے گے تو یقینن روحانی اعتبار سے ترو تازگی محسوس کریں گے .
ریورنڈ ڈاکٹر سلیم آرتھر
تصنیف : ادئیگی قرض
مشنری اینڈ فاونڈنگ پاسٹر انچارج ساوتھ ایشین چرچ آف کینیڈا
-----------------
کلام مقدس کے خزینے کو عالمانہ انداز میں دنیا اور مسیحی کلیسیا کے سامنے پیش کرنا جزم کا نمایاں اور منفرد کام ہے . لگتا ہے جیسے مصنف نے یک سوئی سے ایک ہی طریقہ تحقیق جاری رکھا تا کہ کلام پاک سے تواریخی حقیقت اور تسلسل بھی عنقا نہ ہو جاۓ اور نہ ہی انبیا کرا م کا خداوند جلیل سے مقالمہ منقطع ہو. کلام پاک کا تواریخی پہلو اور خداۓ ذوالجلال کا وجود بدستور جاری و ساری دکھائی دیتا ہے . ایسا لگتا ہے یہ تواریخ ہے ہی قادر مطلق کی، اور اس کے بندے نہایت عاجزی اور انکساری کے ساتھ اس کے احکام کی اطاعت بجا لاتے ہیں .
اتنی بڑی ذمہ داری کو خندہ پیشانی اور انتھک محنت سے تیار کرنا ایک وصف عظیم ہے جس کے مستحق قابل صد آفرین جناب آئزک جازم صاحب ہیں .
ڈاکٹر منور ڈین (ایم اے . پی ایچ ڈی - سائیکالوجسٹ)
تصانیف : زاد سفر، مسیح کی خوشبو ، روحانی چٹان ،الفا اور اومیگا اور فضیلت مسیح
---------------------
خزینتہ الکتاب ہر اعتبار سے آگے کی طرف بڑھتا ہوا قدم ہے جوکہ مسیحی امت کے لیے ایک بیش قیمت خزانہ ہے اورجازم صاحب کی شخصیت کی نمایاں چھاپ ہے . اس کی زبان سادہ اور مبالغے سے پاک ہے.
یہ کتاب قابل غور بھی ہے اور قابل ستائش بھی - لہذا اگر میں کہوں کہ جازم صاحب کی تصنیف اردو میں مسیحی مذھب سے متعلق ایک بلند مقام کی حامل و حقدار ہے تو مبالغہ نہ ہو گا . میری امید اور دعا ہے کہ خزینتہ الکتاب ہماری کلیسیاوں کے لئے توجہ ، دلچسپی اور سبق آموزی کا مرکز بن جاۓ .
پروفیسر یونس وہاب (ایم اے -ہسٹری ، ایم اے -ایجوکیشن ، بی پی -ایجوکیشن)
-------------------
پاک تثلیث جوعقل انسانی سے بالاتر ہے بڑا ہی گہرا بھید ہے . جب تک ایک نفسانی انسان نئے سرے سے پیدا نہ ہواور دل کی آنکھیں نہ کھلیں اس بھید کو نہیں سمجھ سکتا . "تیری باتوں کی تشریح نور بخشتی ہے - وہ سادہ دلوں کو عقلمند بناتی ہے " (زبور 119 : 130 )
مصنف نے بڑی محنت اور لگن سے بائبل مقدس کے حصوں کا انتخاب کیا ہے ، اور اپنی شخصی زندگی میں کلام مقدس کی پاکیزگی کے اثر و پیمان کی آمیزش بھرتے ہوۓ ایسے طریقے سے اس تعلیم الہی کے سچے موتیوں کو خزینتہ الکتاب کی مالا میں پرویا ہے کہ الفاظ، محاورات، اور انداز بیاں کی ہرطور سے روشنیاں بکھرتی ہیں اور ہر خاص و عام کے لئے برکت اور روح کی معموری کا وسیلہ بنتی نظر آتی ہیں .
پادری الیگزنڈر ڈیوڈ (نیو کوانینٹ چرچ آف کینیڈا)
© Akhtar Injeeli 31/01/2013